کرائمز

لیسکو آپریشن کے دوران مزاحمت متعدد وکلاء کی گرفتاری پر وکلاء برادری کا احتجاج

چونیاں(محمدشہزادمغل) لیسکو آپریشن کے دوران مزاحمت متعدد وکلاء کی گرفتاری پر وکلاء برادری کا احتجاج،صدر بار کی کال پر وکلاء نے واپڈا آفس کے سامنے روڑ بلاک کر دیا،واپڈا اہلکار سیکورٹی اداروں کو غلط استعمال کر کے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے لوٹ مار کر رہے ہیں،صدربار غلام محی الدین،وکلاء برادری اس قومی مسئلہ میں واپڈا اور دیگر اداروں کا ساتھ دیں ایکسیئن لیسکو فیضان قادر تفصیلات کے مطابق واپڈا اہلکاروں نے رینجرز اور پولیس کے ہمراہ ظہیر آباد کالونی چونیاں سابقہ واجبات کی مد میں آپریشن کرتے ہوئے دو سابقہ صدربار سمیت چار وکلاء کو گرفتار کروا دیا جس پروکلاء نے پولیس اور واپڈا لیسکو اہلکاروں سے مزاہمت کرتےہوئے مین چھانگا مانگا لنک ملتان روڈ کو بلاک کر کے واپڈا کے خلاف شدید احتجاج کیا صدر بار غلام محی الدین کا کہنا تھا کہ واپڈا اہلکارسیکورٹی اداروں کی آڑ میں غنڈہ گردی اور لوٹ مارکر رہے لوگوں کے گھروں سے سولر پینل یو پی ایس اے سی اور دیگر سامان چوری کیا جا رہا ہے جن وکلاء کے گھروں میں چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا انکے کیسز کورٹس میں زیر سماعت ہیں وکلاء کے احتجاج کے باعث پولیس نے گرفتار وکلاءکو رہا کر دیا۔ڈی سیکورٹی فورسز کے افسران اورایکسیئن و ڈی ایس پی چونیاں نے صدر بار غلام محی الدین،سابقہ ممبر پنجاب بار کونسل رانا سعید سیکرٹری رانا عرفان،حاجی شبیر بھٹی سابقہ صدر بار و دیگر وکلاء سے مزاکرات کئیے جس پر وکلاء نے احتجاج ختم کر دیا ایکسئین چونیاں فیضان قادر کا کہنا ہے کہ وکلاء قیادت نے بجلی چوری کی روک تھام اور ڈیفالٹرز کے خلاف کارروائی پر تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے جبکہ صدر بار غلام محی الدین کا کہنا تھا کہ انہیں دلایا گیا ہے کہ واپڈا اہلکار جن صارفین کے کیسز کورٹس میں زیر سماعت ہیں وہاں مداخلت نہیں کریں گے اور سیکورٹی اداروں کے اہلکار بھی عوام کے جان و مال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ واپڈا ملازمین کو تحفظ دیں گے اور وہاں مداخلت کریں گے یہاں مزاحمت ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button