کرائمز

دیپالپور:تجاوزات کے خلاف آپریشن کو متاثرین نے غیرقانونی قرار دے دیا

دیپالپور(میاں عبدالخالق)تجاوزات کے خلاف آپریشن کو متاثرین نے غیرقانونی قرار دے دیا ، رجسٹرڈ کمرشل دکانوں کو گرانا بدترین ظلم ہے، رجسٹری انتقال اور نقشہ جات کے باوجود دکانوں کو گرا دیا گیا، تجاوزات کے خلاف آپریشن کے نام پر ظلم و بربریت کا بازار گرم کیا گیا، اختیارات سے تجاوز کے مرتکب افسران کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے متاثرین ،،سٹی پریس کلب فورم ،،میں پھٹ پڑے تفصیلات کےمطابق دیپالپور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن پانچویں روز بھی جاری رہا بھاری مشینری کے ذریعے مختلف بازاروں میں تجاوزات گرائی جا رہی ہیں مدینہ چوک بصیرپور روڑ کے متاثرین ملک اظہر مصطفی، مدنی شاہ، راو سلیم اور ملک اللہ دتہ وغیرہ نے ،،سٹی پریس کلب فورم ،،میں بات چیت کرتے ہوئے تجاوزات کے خلاف آپریشن کو غیر قانونی اور اختیارات سے تجاوز قرار دے دیا متاثرین کا کہنا ہے انکی ملکیتی دکانیں قانون کے مطابق کمرشل رجسٹرڈ ہیں نقشہ جات قانون کے مطابق پاس شدہ ہیں مگر انتظامی افسران نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے ہماری دکانوں کو بھاری مشینری کے ذریعے مسمار کر دیا ہے جو کہ سراسر غیر قانونی اور ظلم کے مترادف ہے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف تجاوزات کے خلاف آپریشن کی آڑ میں غیر قانونی اقدامات کرکے اختیارات سے تجاوز کرنے والے انتظامی افسران کو بھی محاسبہ کریں اس موقع پر متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button