علاقائی خبریں

ملت کالج بھوآنہ میں کلچر ڈے کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا

بھوآنہ(تحصیل رپورٹر)ملت کالج بھوآنہ میں کلچر ڈے کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں اساتذہ اور طلباء کی بڑی تعداد نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ تقریب میں روایتی ثقافتی رنگ نمایاں رہے، جہاں مختلف ثقافتوں کی جھلک پیش کرتے کھانوں کے اسٹالز نے حاضرین کی توجہ حاصل کی۔ اس موقع پر پرنسپل ملت کالج بھوآنہ، میڈم رضیہ سلطانہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کالج خواتین کی معیاری تعلیم کے لیے علاقے کا ایک بہترین ادارہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ادارے نے خواتین کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے دور دراز کا سفر کرنے کی ضرورت سے آزاد کر دیا ہے،جو ان کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں.ان کا کہنا تھا کہ پچھلے دس سال سے وہ خواتین کی تعلیم کے کوشاں ہیں.میڈم رضیہ سلطانہ کا مزید کہنا تھا کہ ملت کالج نہ صرف معیاری تعلیم فراہم کر رہا ہے بلکہ ہر سال ضلع چنیوٹ اور تحصیل بھوآنہ میں نمایاں پوزیشن حاصل کر کے اپنی کامیابیوں کا لوہا بھی منوا رہا ہے۔ کلچر ڈے کی یہ تقریب خواتین کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ثقافتی ورثے کو فروغ دینے کی عمدہ مثال ہے.ثقافتی پروگرام کے آخر پر بورڈ,یونیورسٹی,ضلع,تحصیل اور کالج میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے گئے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button