کروڑوں روپے کی لاگت سے تیارہونے والی ای لائبریری فعال نہ ہوسکی
نارنگ منڈی(نامہ نگار)کروڑوں روپے کی لاگت سے تیارہونے والی ای لائبریری فعال نہ ہوسکی عمارت بھوت بنگلے کامنظر پیش کرنے لگی سابق دور حکومت میں بوسیدہ پانی والی ٹینکی ختم کرکے اسی جگہ پر ای لائبریری کامنصوبہ شروع کیاگیاتھاتاکہ جدید دورمیں علم کی شمع کو روشن کرنے کیلئے پوری دنیاایک عمارت میں سموئی جاسکے نئی نسل کو آن لائن علم کے حصول میں درپیش مشکلات کے خاتمے کیلئے ای لائبریری کو مکمل کیاگیا لیکن یہ منصوبہ عمارت بنانے سے آگے نہ بڑھ سکاکروڑوں روپے لگاکرصرف عمارت ہی بنائی جاسکی ہے جو اب بھوت بنگلے کا منظر پیش کر رہی ہے جہاں پر لوگ بیٹھ کر تاش کھیلتے ہوئے وقت گزارتے ہیں اگر عمارت فعال نہ کی گئی تو کروڑوں سے تیار کی گئی عمارت تباہی وبرباد ہو جائے گی جس پر اہل علاقہ نے گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے موجودہ حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ اسے فعال کیاجائے تاکہ طلبہ وطالبات سمیت مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے افراد اس سے استفادہ حاصل کرسکیں –