گیمبر/ ڈاکو گن پوائنٹ پر کسان کو باندھ کر۔4 بھینسیں لے گئے
گیمبر اوکاڑہ کینٹ (متین صمدانی )پولیس تھانہ نور شاہ کسانوں کے لیے وبال جان بن گئی اور کسانوں کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ڈاکو گن پوائنٹ پر کسان کو باندھ کر۔4 بھینسیں لے گئے ۔پولیس تھانہ نور شاہ فوٹو سیشن تک محدود آر پی او ساہیوال سے نوٹس کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ساہیوال صدر سرکل تھانہ نور شاہ کے علاقے میں کسانوں کا رہنا محال ہو گیا کسانوں کے ساتھ چوریاں اور ڈکیٹیاں ہونا معمول بن گیا جس کی وجہ سے تھانہ نور شاہ کے علاقہ بھر کے کسان عدم تحفظ کا شکار ڈاکو گن پوائنٹ پر چک ملا حمزہ شریف میں کسان علی حسنین کے ڈیرہ سے 8 لاکھ 90 ہزار روپے کی 4 بھینسیں ملازمین کو باندھ کر ڈالہ گاڑیوں میں لوٹ کر فرار ہو گئے جس کی وجہ سے علاقہ بھر میں خوف و ہراس اور علاقہ بھر کے کسان پولیس تھانہ نور شاہ کی کارکردگی پر شدید برہم بدقسمتی سے پولیس تھانہ نور شاہ نا اہلی اور غفلت کی نیند میں خاموش تماشائی ڈاکو پکڑنے میں مکمل طور پر ناکام متاثرہ کسان علی حسنین کا وزیراعلی پنجاب مریم نواز آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور آر پی او ساہیوال میاں محبوب رشید اور ڈی پی او ساہیوال رانا طاہر رحمان سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکوؤں سے میرے جانور واپس دلوائے جائیں اور ڈاکوؤں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے