گورنمنٹ سکول انتظامیہ کی نااہلی ، کمسن بچہ اندر چھوڑ کر تالے لگا کر چلتے بنے
گورنمنٹ سکول انتظامیہ کی نااہلی ، کمسن بچہ اندر چھوڑ کر تالے لگا کر چلتے بنے
شجاع آباد(اظہر تاج قریشی )قصبہ مڑل گورنمنٹ سکول انتظامیہ کی لاپرواہی چھٹی کے بعد ایک کمسن بچہ اندر رہ گیا انتظامیہ تالا لگاکر چلتے بنے تفصیلات کے مطابق بستی ملوک کے علاقہ قصبہ مڑل میں گورنمنٹ پبلک سکول گہنے والا سکول انتظامیہ نے چھٹی کے وقت لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام سٹوڈنٹس کو باہر نکالنے سے پہلے مین گیٹ کو تالا لگا کر اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے ایک کمسن بچہ محمد علی ولد اظہر علی بعمر 5/6 سال سکول کے اندر رہ گیا ادھر بچے کے گھر نہ پہنچنے پر والدین شدید پریشان ہوگئے بچہ سکول میں روتا رہا رونے کی آواز سن کر راہگیروں نے دیوار پھلانگ کر دیکھا اور بچے کو دیوار کے اوپر سے باہر نکالا سکول انتظامیہ کا پھر بھی کوئی ذمہ دار نہ پہنچ سکا اس بارے پرنسپل سکول ہذا سے متعدد بار معلومات لینے کی کوشش کی گئی مگر ان کا موبائل بند رہا اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اتنی سنجیدہ لاپرواہی کرنے والے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے