کرائمز

نہری پٹواریوں نے سیم و تھور کی وجہ سے بنجر کھیتوں کو بھی ابیانہ لگا دیا۔

کھچی والا ( محمد شاہد سے ) علاقہ کھچی والا کے درجنوں دیہاتوں کی زرعی اراضی سیم و تھور نے بنجر بنا دی۔ نہری پٹواریوں نے سیم و تھور کی وجہ سے بنجر کھیتوں کو بھی ابیانہ لگا دیا۔ ابیانہ نے سیم و تھور سے متاثرہ کھیتوں میں فصل نہ ہونے پر پریشان کسانوں کی مالی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا۔ اہل علاقہ نے میڈیا کے توسط سے ڈپٹی کمشنر ضلع بہاولنگر، ایس ای ایریگیشن ضلع بہاولنگر، ایم این اے این اے 163 محمد اعجاز الحق اور ایم پی اے پی پی 242 چودھری کاشف نوید پنسوتہ سے اپیل کی ہے کہ آپ لوگ متاثرہ علاقے کا وزٹ کریں اور غریب کسانوں کی حالت زار بذات خود دیکھیں جن چکوک کی زرعی اراضی سیم و تھور کی زد میں ہے ان میں سے اکثر چکوک کے کھیتوں میں سیم کا پانی کھڑا ہے جن کھیتوں میں سیم و تھور کی وجہ سے فصلیں نہیں ہو پا رہی ان کو ابیانہ نہ لگایا جائے اور اس سیم تھور زدہ علاقے کو آفت زدہ قرار دلوایا جائے اہل علاقہ کا مزید کہنا تھا کہ اعلی حکام اس سلسلے میں نہری پٹواریوں کو پابند کریں کہ وہ گھر بیٹھے بٹھائے پرانے پرت دیکھ کر ابیانہ لگانے کی بجائے کھیتوں میں جا کر دیکھیں کہ جن کھیتوں کو ابیانہ لگا رہے ہیں وہاں فصلیں ہیں یا کھیتوں کے کھیت برباد پڑے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button