محکمہ پی ٹی سی ایل کی مبینہ ملی بھگت، چور لاکھوں کی وائر لے اڑے
شیخوپورہ(حافظ وقاص سندھو سے) محکمہ پی ٹی سی ایل کی مبینہ ملی بھگت سے نامعلوم چور 20 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی زیرِ زمین بچھی قیمتی کاپر وائرز چوری کرکے لے گئے بی ڈویژن پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے زرائع کے مطابق گزشتہ دنوں محکمہ پی ٹی سی ایل کی جانب سے نئی انٹرنیٹ کیبلز ڈالنے کی آڑ میں نامعلوم چور کئی روز کی تک تھانہ بی ڈویژن شیخوپورہ کے علاقہ ریلوے لائن کے بالمقابل ٹیکسی سٹینڈ لنڈا پھاٹک کے راستوں پرکھدائی کرتے رہے جبکہ اہلیانِ علاقہ کے پوچھنے پر پٹھان مزدور بتاتے تھے کہ محکمہ پی ٹی سی ایل کی جانب سے نئی انٹرنیٹ کیبل ڈالنے کے لیے زمین کی کھدائی کی جارہی ہے بعدازاں معلوم ہوا رات کے انھیرے میں کھدائی کرنے والوں اور ان کی ہینڈلرز قیمتی کاپر وائرز زمین سے نکال کر ٹریکٹر ٹرالی پر لوڈ کرکے لے گئے جس کی مالیت ایف آئی آر میں درج 20 لاکھ روپے سے کہیں زیادہ بتائی جارہی ہے زرائع کے مطابق زیرِ زمین کیبل کے روٹس کو جانچنے کے لیے صرف محکمہ کے پاس ہی جدید آلے ہوتے ہیں جن کے بغیرکیبل نکالی نہی جاسکتی یہ بھی بتایا گیا کہ محکمہ کے اندر سے ہی مبینہ طور پر سرکاری عملہ چور مافیاز سے ملا ہوا ہے یہ بھی معلوم ہوا محکمہ پی ٹی سی ایل میں بزنس مینجر کے عہدے پر خاتون سدرہ سعید فرائض سرانجام دے رہی ہیں جس نےکرپشن کے خاتمے کے لیےسخت اقدامات اٹھا رکھے ہیں اور ملازمین کی محکمانہ کوتاہیوں کو بھی کسی صورت برداشت نہی کرتی کیبل چوری کی اس واردات پر اس نے محکمانہ سخت ایکشن لیا ہے تاہم گھیرا تنگ ہونے پر مبینہ چور مافیا بھی متحرک ہو گیا ہے تاکہ ورادات کا رخ تبدیل کیا جاسکے تاہم علاقہ مکینوں کے مطابق بھی اتنی بڑی کھلے عام چوری محکمہ کی ملی بھگت کے بغیر ممکن نہیں ہے۔