علاقائی خبریں

پی سی جی میں مرحوم قائد پرویزشوکت کی برسی پہ تعزیتی اجلاس کا انعقاد

گوجرانوالہ(راناعبدالغفار) پی ایف یوجے ورکرزنے پریس کلب میں مرحوم قائد پرویزشوکت کی برسی پہ تعزیتی اجلاس بلایا جہاں انکے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اجلاس کاآغازتلاوت کلام پاک سے ہوابعدازاں مرکزی نائب صدر ملک توصیف احمد ،ایف سی ای ممبرافتخاراحمدبٹ اور عشرت الماس چوہدری نے اپنے خطاب میں کہاپرویزشوکت عظیم لیڈراورصحافی تھے انہوں نے اپنی تمام زندگی صحافیوں کے حقوق کے لیے وقف کردی تھی چاہے وہ صحافیوں کی ہیلتھ انشورنس ہویاانکے واجبات کامعاملہ ہوآج بھی انکے منظورکروائے آرڈیننس سب جانتے ہیں پی ایف یوجے ورکرزصحافیوں کے آج بھی حقوق کی جنگ لڑرہی ہے صدرگوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹس ورکرز قیصربٹ ، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر شہزاد اکرم نے کہاکہ جوپرویزشوکت کامشن تھااسکوجاری رکھیں گے اوراپنی قائد ڈاکٹر سعدیہ کمال کی قیادت میں پی ایف یو جے ورکرز کے جھنڈے تلے ہرصحافی کے حقوق کی جنگ جاری رکھیں گے اجلاس میں نائب صدر پنجاب ملک مظہر ، ڈویژنل جنرل سیکریٹری بلال لودھی ،سینئیر نائب صدر ملک یونس اعوان ، جنرل سیکریٹری الیکٹرانک میڈیا وزیر آباد مہر مشتاق ، چیرمین راہوالی پریس کلب رانا عبدالغفار ،ڈویژنل سیکریٹری انفارمیشن رمضان نوشاہی ، صدر گکھڑ پریس کلب رانا عدنان ، ڈویژنل نائب صدور ضرغام عباس ،ڈویژنل اسسٹنٹ جنرل سیکریٹری حافظ شاہد ملک ، ڈویژنل فنانس سیکریٹری رانا اظہر ، صدر ویمن ونگ سامعیہ کھوکھر ، جنرل سیکریٹری ویمن ونگ فوزیہ بٹ و دیگر موجود تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button