کرائمز
گورنمنٹ سنٹرل لائبریری کی خستہ حالی ،ہائی کورٹ بنچ بہاولپور میں رٹ پٹیشن دائر
بہاولپور ( غلام رسول خان ) حقوق بہاولپور فورم کی جانب سے گورنمنٹ سنٹرل لائبریری بہاولپور اور دیگر پبلک لائبریریوں میں کتابوں کی بوسیدہ حالت بلڈنگ کی خراب صورت حال اور ڈیٹا ڈیجیٹل نہ کرنے پر مفاد عامہ کے تحت پٹیشنر عبدالرحمان اورنگزیب نے ماہر قانون دان چوہدری آفتاب مبارک ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کی وساطت سے عدالت عالیہ ہائی کورٹ بنچ بہاولپور میں رٹ پٹیشن دائر کردی پٹیشنر کے کونسل کے دلائل سماعت کرنے کے بعد عدالت عالیہ نے چیف لائبریرین گورنمنٹ سنٹرل لائبریری بہاولپور کو 3 فروری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے چیف سیکریٹری پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے