کرائمز

رڑیانہ خورد چک 31 کی کچی آبادی کی الاٹمنٹ بااثر افراد نے کینسل کروا دی

بچیکی(رانا عبدالجبار آسی) رڑیانہ خورد چک 31 کی کچی آبادی کی الاٹمنٹ بااثر افراد نے کینسل کروا دی ، پچاس سال قبل آباد ہونے والے 50 سے زائد گھرانے متاثر تفصیلات کے مطابق چک نمبر 31 رڑیانہ خورد میں عرصہ تقریبا پچاس سال قبل کچی آبادی پر قائم ہونے والےگاؤں کو 2013 میں پنجاب میں ن لیگ کی حکومت کے قیام پر پچاس کے قریب گھرانوں کو مالکانہ حقوق تفویض کیے گئے جنہیں پانچ اور دس مرلہ کے حساب سے غریب محنت کش خاندانوں الاٹمنٹ لیٹر تقسیم کیے اہل دیہہ نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ الاٹمنٹ کے چند سال بعد ہی مقامی بااثر افراد جن میں مبینہ طور چوہدری اشفاق ، عرفان اور عمران نامی افراد نے محکمہ مال سانگلہ ہل اور ننکانہ نے ملی بھگت سے ان پچاس سے زائد گھرانوں کی الاٹمنٹ اور مالکانہ حقوق کینسل کردیئے اور مبینہ طور پر ان بااثر افراد کے نام وہی اراضی مربع نمبر انتیس منتقل کردی جس پر غریب محنت کشوں کے پچاس سے زائد گھر مسجد اور سکول تعمیر ہیں مقامی افراد نے مبینہ طور پر بتایا کہ مقامی بااثر افراد نہ صرف ظالم ہیں بلکہ تعلیم دشمن بھی ہیں جنہوں نے کچی آبادی کا واحد سکول بھی جعل سازی سے اپنے نام منتقل کروا لیا ہے جس کے بند ہونے سے ہمارے بچے تعلیم حاصل نہیں کرسکیں گے گزشتہ روز گاؤں رڑیانہ خورد کے مقیم افراد نے احتجاج دوران کہا کہ ہم سے اس مہنگائی کے دور میں چھت نہ چھینی جائے جبکہ احتجاج میں شریک خواتین نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا کہ آپ کے والد کے دور حکومت میں ملنے والی کچی آبادی کے مکینوں سےبااثر افراد ان کی چھت چھین رہے ہیں انہوں مطالبہ کیا کہ ہمیں انصاف دیا جائے اور ہم سے ہماری چھت نہ چھینی جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button