ایڈوکیٹ چوہدری شفاقت علی ارگن تحصیل بار پنڈی بھٹیاں کے ایگزیکٹو ممبر منتخب
جلالپور بھٹیاں(فیصل شبیر آرائیں)ایڈوکیٹ چوہدری شفاقت علی ارگن تحصیل بار پنڈی بھٹیاں کے ایگزیکٹو ممبر منتخب تفصیلات کے مطابق آواز پریس کلب جلالپور بھٹیاں کے لیگل ایڈوائزر چوہدری شفاقت علی ارگن ایڈوکیٹ تحصیل بار ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ممبر منتخب آواز پریس کلب کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا چوہدری شفاقت علی ارگن ایڈوکیٹ کے اعزاز میں آواز پریس کلب جلالپور بھٹیاں کے آفس میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس چوہدری شفاقت علی ارگن ایڈوکیٹ کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے تقریب میں سابقہ چیرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب تنزیل الرحمان بٹ اور حافظ حسنین بٹ نے خصوصی شرکت کی تقریب میں آواز پریس کلب کے عہدیداران و ممبران سمیت چوہدری شفاقت علی ارگن ایڈوکیٹ کے دوست احباب نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شفاقت علی ارگن نے کہا میں تمام دوستوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اپنی محبتوں سے نوازا میں آواز پریس کلب کے دوستوں کی خدمات کے لئیے ہمہ وقت تیار ھوں جہاں بھی آواز پریس کلب کے بھائیوں کو میری ضرورت ھوئی انشاالللہ مجھے پہلی صف میں شامل پائیں گے آخر میں چوہدری شفاقت علی ارگن ایڈوکیٹ کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا