علاقائی خبریں
ڈور ٹو ڈور موبلائزیشن پروگرام کے تحت مستحق افراد کا سروے شروع
چنی گوٹھ (ملک اختر سے) یونین کونسل64 مہند شریف میں وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ڈور ٹو ڈور موبلائزیشن پروگرام کے تحت مستحق افراد کا سروے شروع کر دیا گیا۔ ٹیمیں گھر گھر جا کر مستحق افراد کا مکمل ریکارڈ مرتب کریں گی تاکہ حکومت پنجاب کے فلاحی منصوبوں کے ثمرات حقیقی حقداروں تک پہنچ سکیں۔ اس موقع پر
سابق چیئرمین یونین کونسل مہند شریف ملک راشد محمود نائچ ایڈوکیٹ نے کہا کہ یہ پروگرام مستحق اور غریب گھرانوں کے لیے امید کی کرن ہے، جس کے ذریعے عوام تک براہِ راست ریلیف پہنچایا جائے گا۔