علاقائی خبریں

مشتاق احمد اعوان کی سوئی گیس گوجرانوالہ کے افسران سے ملاقات

گوجرانوالہ29 اگست( ) ڈپٹی ایڈوائزر(انچارج)، وفاقی محتسب سیکرٹریٹ گوجرانوالہ مشتاق احمد اعوان نے اپنے دفتر میں سوئی گیس گوجرانوالہ کے افسران سے ملاقات کی۔ جنرل مینجر سوئی گیس گوجرانوالہ عمران الطاف لیگل ٹیم کے ہمراہ موجود تھے۔ ملاقات کے دوران مشتاق احمد اعوان نے سوئی گیس کے افسران سے زیر التوا کیسز کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی اور ان کو ہدایت کی کہ وفاقی محتسب کے فیصلوں پر عملدرآمد کو ترجیحی بنیادوں پہ یقینی بنایا جائے۔ گفتگو کے دوران مشتاق احمد اعوان نے سوئی گیس کے زائد بلوں اور کم پریشر کے بارے میں عوام کی بڑھتی ہوئی شکایات کے بارے میں بات کی اور ہدایت کی کہ لوگوں کو فوری اور ترجیحی بنیادوں پر ریلیف دیا جائے تاکہ لوگ مزید مشکلات سے بچ سکیں۔ جنرل مینجر نے یقین دہانی کروائی کہ وفاقی محتسب کے فیصلوں پر عملدرآمد میں کوئی تاخیر نہیں کی جائے گی اور لوگوں کو ہر قسم کا ریلیف دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button