درجہ چہارم کا ملازم منشیات فروشی کے گھناؤنے کاروبار میں ملوث نکلا
بھوآنہ(توقیر ظفر سپرا ) وزیر اعلی ہنجاب مریم نواز شریف کا ڈرگ فری پنجاب کا منصوبہ چنیوٹ پولیس کے درجہ چہارم کے ملازم نے خاک میں ملا دیا.محکمہ پولیس میں درجہ چہارم کا ملازم منشیات فروشی کے گھناؤنے کاروبار میں ملوث نکلا.تھانہ کوٹ وساوا میں تعینات درجہ چہارم کے محمد تقی احمد سے بھاری مقدار میں چرس برآمد.
وزیر اعلی ہنجاب مریم نواز شریف کا ڈرگ فری پنجاب کا منصوبہ چنیوٹ پولیس کے درجہ چہارم کے ملازم نے خاک میں ملا دیا.محکمہ پولیس میں درجہ چہارم کا ملازم منشیات فروشی کے گھناؤنے کاروبار میں ملوث نکلا.تھانہ کوٹ وساوا میں تعینات درجہ چہارم کے محمد تقی احمد سے بھاری مقدار میں چرس برآمد.پولیس کے مطابق تقی احمد کو چک 236 کے قریب سے گرفتار کیا جس کے قبضے سے 2200 سو گرام چرس برآمد ہوئی ہے.تقی احمد چک 198 کا رہائشی والد احمد علی پولیس ملازم تھا جو دوران سروس وفات پا گیا تھا.تقی احمد کو والد کی جگہ کوٹہ پر درجہ چہارم میں ملازم بھرتی کیا گیا تھا.تقی احمد پر تھانہ لنگرآنہ میں منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے.شہریوں,وکلا اور سول سوسائٹی کا کہنا تھا کہ منشیات فروشی کے دھندے میں محکمہ پولیس سے جڑے افراد کا ملوث ہونا وزیر اعلی پنجاب کا ڈرگ فری پنجاب پروگرام کامیاب ہوتا دکھائی نہیں دیتا.ممشیات فروشی میں ملوث محکمہ پولیس سے جڑے افراد کو سخت سزا نا دی گئی تو یہ دھندہ روکنا ناممکن ہو جائے گا.اس سے پہلے بھی چنیوٹ پولیس کے متعدد پولیس اہلکاروں کی منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث ہونے کی رپورٹ سامنے آئی تھی جس میں چند پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برخاست بھی کیا گیا تھا.محکمہ پولیس ملازمین کا مجرمانہ نیٹ ورک اور منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ہونا عوامی تحفظ کے لیے سنگین خطرہ ہے.