بہاولنگر/غیر نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے سپورٹس گالا کا انعقاد
بہاولنگر (راشد ڈھڈی)سپورٹس گالا اور انعامات کی تقسیم /جامع العلوم بہاولنگر کے 82 ویں تعلیمی اختتام پر طلباء کی غیر نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے سپورٹس گالا کا انعقاد اور طلباء کو بھاری انعامات سے نوازا گیا، نوجوان عالم دین مولانا طلحہ نیاز اخون جو خود بھی ایک کھلاڑی ہیں پنجاب کی طرف سے فٹبال میچز میں نمائندگی کر چکے ہیں کی زیرنگرانی درجہ حفظ قرآن اور درس نظامی کورس کے مختلف درجات کے کھلاڑیوں نے فٹبال ، رسہ کشی ، پوشاپس ، دوڑ ، بوری دوڑ ، پنجہ آزمائی ، کھانے کے مقابلہ اور کرکٹ سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیا تھا کو بھرپور انعامات کے سلسلہ میں ایک سادہ پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جامعہ کے سنئیر اساتذہ ، ناظمین اور ملازمین سمیت حضرت مفتی خلیق احمد اخون ، حافظ سراج احمد اخون ، مولانا خلیل احمد اخون ، صبغت اللہ اخون ، مفتی محمد نصر اللہ خان ، مولانا امجد ، مولانا رضا علی سمیت دیگر نے ٹرافی انعامات تقسیم کئے جبکہ رئیس الجامعہ ڈاکٹر جلیل احمد اخون نے طلباء میں نقدی انعامات تقسیم کئے جامعہ کے سربراہ مولانا جلیل احمد اخون نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے طلباء کی صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ طاقت ور مومن اسلام میں اہمیت رکھتا ہے طلباء تقوی اور صحت کی اہمیت کو سمجھتے ورزش کا اہتمام کریں ، ملک و ملت کے لئے کسی قربانی سے ہم اور ہمارے طلباء دریغ نہیں کریں گے ، مدارس عربیہ استحکام پاکستان کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے انہوں نے اس موقع پر مولانا طلحہ نیاز اور انکی ٹیم کو بھرپور سپورٹس گالا کے انعقاد پر مبارکباد دی ۔ اس موقع پر جامعہ کے اساتذہ ، فنٹاسٹک فائیو کے کھلاڑیوں سمیت طلباء کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔