کرائمز

عطائیت عروج پر، مسجدوں میں آپریشنز کے ریٹس کے اعلانات

کسووال (منیر احمد سیال) کسووال اور گردونواح میں عطائیت گہرے پنجے گاڑ چکی ہے جسکی تشہیر میں کیبل و مساجد کے اعلانات شامل ہیں اعلان میں کسی ماہر ڈاکٹر کا نام لیے بغیر ہسپتال کانام اور جگہ کا زکر کیا جارہا ہے عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ عطائیت اس حد تک پہنچ چکی ہے کہ ایک ڈاکٹر کا نام متعدد ہسپتال وکلینکوں پر لکھا ہوا ہے جس ڈاکٹر کانام ہسپتال یا کلنک کے بورڈ پر لکھا ہو وہ موجود نہیں ہوتا یہ سب گھناؤنا کاروبار محکمہ صحت کی کالی بھیڑوں کے آ شیر باد سے جاری ہےجس پر عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز وکمشنر ساہیوال ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے نوٹس لے کر اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button