قرض دیکر لوٹنے والا گروہ بے نقاب ،ہو شربا انکشافات
لودھراں/تھانہ سٹی/محمد اعجاز انصاری
متاثرہ اعظم مسیح نے کہا کے اس نے ارشد خان، نذر خان اور صفدر خان سے 1 لاکھ 70 ہزار روپے قرض لیا اور کئی گنا واپس کرنے کے باوجود ملزمان نے گارنٹی چیک اور پرونوٹ واپس نہ کئے میری بیوی نے بھی 70 ہزار روپے قرض لیا تھا، جس کے بدلے 1 لاکھ 80 ہزار روپے ادا کیے ہیں جبکہ ملزمان نے گارنٹی چیک کا غلط استعمال کرتے ہوئے ہمارے خلاف مقدمہ درج کرایا متاثرین کی شکایات پر ڈی پی او لودھراں کامران ممتاز نے مقدمہ درج کرنے اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا جس پر ایس ایچ او سٹی ظفر گرواں نے فوری کاروائی کرکے ملزمان ارشد خان، نذر خان اور صفدر خان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا ڈی پی او لودھراں کامران ممتاز نے کہا پولیس انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گی اور مجبور لوگوں کا استحصال کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔