لاہور:ایڈیٹر انویسٹی گیشن ” کرائمز پوائنٹ ” اعظم بٹ نے مافیا کے خلاف رٹ پٹیشن دائر کر دی
لاہور (اعظم بٹ سے )صوبائی دارالحکومت لاہور کے سرکاری ہسپتالوں کی کنٹینوں میں غیر معیاری فوڈ مریضوں کے لواحقین اور مریضوں کو کھلائے جانے سے متعلق لاہور ہائی کورٹ رانا محمد سکندر ایڈوکیٹ ہائی کورٹ نے رٹ پٹیشن دائر کر دی ،درخواست گزار شہری سوشل وركر اعظم علی بٹ نے اس سے متعلق شکایات سیکرٹری ہیلتھ ڈائریکٹر فوڈ ڈی جی فوڈ كو تحریری طور پر کییں ، شہری اعظم علی بٹ کی درخواستوں پر عمل درامد نہیں ہوا، ایڈیٹر انویسٹی گیشن ” کرائمز پوائنٹ ” جرنلسٹ اعظم علی بٹ نے اپنے وکیل رانا محمد سکندر کی وساطت سے لاہور ہائی کورٹ میں ریڈ پٹیشن دائر کر دی ، رٹ پٹیشن میں چلڈرن ھسپتال سروسز ہسپتال ،مینٹل ہسپتال شالیمار ہسپتال شامل ، ان کنٹینوں کے مالک ناقص اور غیر معیاری ایکسپائری تاریخ والے فوڈ کھلا کر لوگوں کو مختلف بیماریوں میں مبتلا کر رہے ہیں ، سرکاری ہسپتال کی انتظامیہ محکمہ فوڈ کا ان کنٹینروں پر چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے ،ریٹ پٹیشن میں پنجاب گورنمنٹ سیکرٹری ہیلتھ ڈی جی فوڈ کو فریق بنایا گیا ھے