پتوکی: عوام کو بجلی کے بے جا اوور بلنگ نے خود کشیاں کرنے پر مجبور
پتوکی (عباس انصاری)مہنگائ کی ستائ ھوئ عوام کو بجلی کے بے جا اوور بلنگ نے خود کشیاں کرنے پر مجبور کردیا ھے ۔حاجی عباس دنیا میں ادارے عوام کو ریلیف دینے کے لئے قائم کئے جاتے ھیں تفصیلات کے مطابق سیاسی و سماجی راہنماء سینئر جرنلسٹ حاجی محمد عباس انصاری نے بجلی کے بلوں سے تنگ عوامی سروے کے مطابق پریس کلب رجسٹرڈ میں صحافیوں سے بات کرتے ھوئے کہا کہ حلال روزی کمانے والے بڑھتی ھوئ مہنگائ اور بجلی کے بلوں کی اوور بلنگ سے انتہائی پریشان ھیں ۔بلوں کی درستگی کے لئے واپڈہ کے دفتر کے چکروں کے بعد عدالتوں کے چکر پھر کورٹ کلرک کے پیچھے دھکے اوراس کے بعد پھر بھائ پھیرو واپڈہ دفتر کے چکر ۔اور دفتروں میں بیٹھے ھوئے فرعون کے روپ میں لہجے انتہائ مایوس کن ھیں ۔جس سے محسوس ھوتا ھے کہ صرف سرکاری دفتروں میں بیٹھے ھوئے ھی افضل انسان اور پاکستانی ھیں ۔باقی عوام کیڑے مکوڑے ھیں ۔پتوکی کی عوام نے ایم این اے رانا محمد حیات ،ایم پی اے چوھدری محمود انور اور صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سے مطالبہ کیا ھے کہ جس طرح بجلی چوری جرم ھے اس طرح اوور بلنگ کرنے والوں کے خلاف بھی قانونی کاروائی ھونی چاھیے ۔