دنیا پور :صحافیوں کا پیکا ایکٹ کے خلاف سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج
دنیاپور (چوہدری حسنین رضا) بےزبانوں کی زبان اور مظلوموں کا ترجمان بننے والے صحافیوں پر پیکا ایکٹ جیسا کالا قانون نافذ کرنا آزادی صحافت پر حملہ ہےصحافیوں کا پیکا ایکٹ کے خلاف سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج اور پیکا ایکٹ کے خلاف نعرہ لگائے تفصیلات کے مطابق دنیاپور کے صحافیوں نے پیکا ایکٹ کے خلاف احتجاج کیا اور اس قانون کو صحافتی آزادی کے لیے خطرہ قرار دیا۔ احتجاج کے دوران سینیئر صحافی چوہدری تنویر محمود ، راؤ عابد علی خان شہباز اکمل ، راؤ شوکتِ علی ، راؤ عابد جمشید و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیکا ایکٹ صحافتی آزادی پر قدغن ہے اور اس کے ذریعے حکومت صحافیوں کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے اس قانون کے ذریعے صحافیوں کو ان کے کام کی آزادی سے روکنا ایک غیر جمہوری عمل ہے جس کا صحافتی برادری بھرپور مقابلہ کرے گی حکومت صحافیوں سے صرف من پسند خبریں لگوانا چاہتی اس قانون کو فوری طور پر واپس لیا جانا چاہیے کیونکہ یہ نہ صرف صحافیوں کی آزادی بلکہ عوام کے حقِ اطلاعات کو بھی متاثر کرتا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس قانون کو فوری طور پر منسوخ کرے اور صحافیوں کو آزادانہ رپورٹنگ کی سہولت فراہم کرے احتجاج میں چوہدری خاور حنیف ،حاجی محمد اظہر ،علی شیر طیبی ،چوہدری احد جاوید ، محمد یعقوب طاہر ، راؤ جاوید اقبال بھٹی، ذوالفقار بھٹی ایڈوکیٹ ، مدثر نذیر چوہدری ایڈوکیٹ ، راؤ محمد سعید ، لالہ خضر شہباز ارائیں ، راؤ فرمان علی،میاں محمد عابد عباس اور دنیاپور کے دیگر صحافیوں نے بھی سیاہ پٹیاں باندھ کر بھرپور شرکت کی اور پیکا ایکٹ کے خلاف نعرے بازی کی۔ انہوں نے اپنے حقوق کے دفاع میں متحد ہو کر اس قانون کے خلاف آواز اٹھانے کا عہد کیا۔