کرائمز

اوکاڑہ خطرناک ڈکیت گینگ کے 02 ارکان گرفتار، ہو شربا انکشافات

اوکاڑہ(نامہ نگار )اوکاڑہ خطرناک ڈکیت گینگ کے 02 ارکان گرفتارتھانہ گوگیرہ پولیس کی ایس ایچ او ناصر جاوید کی سربراہی میں سب انسپکٹر روف اسماعیل نے پولیس نفری کے ہمراہ کاروائی
ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈکیت گینگ کے دو ڈاکو سرغنہ سمیت گرفتار کر لئے ،ملزمان میں غلام فرید عرف فریدو اور محمد اکرام عرف عمران شامل ہیں پولیس نے ابتدائی تفشیش میں،ملزمان کے قبضہ سے ساڑھے 4 لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمدکر لیا جس میں 02 لاکھ روپے نقدی ، ہنڈا 125 موٹر سائیکل ، موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ شامل ہے ملزمان نے دوران تفتیش علاقہ تھانہ گوگیرہ کے مختلف علاقوں میں 10 راہزنی کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے پولیس ملزمان سے مزید تفتیش کر رہی ہے ،ڈی پی او اوکاڑہ طارق عزیز سندھو نے اچھی کارکردگی پر گوگیرہ پولیس کے ایس ایچ او ناصرجاوید سب انسپکٹر روف اسماعیل اور اہلکاروں کو شاباش دی#

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button