آرگنائزڈکرائم یونٹ کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری
لاہور/ ڈیفنس( آئی این پی )ڈی آئی جی عمران کشور کی ہدایت پر آرگنائزڈکرائم یونٹ کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری،آرگنائزڈکرائم یونٹ ڈیفنس کی کارروائی دلہن کے روپ میں شہریوں کو لوٹنےوالا 04 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار،آرگنائزڈکرائم یونٹ ڈیفنس نے دلہن ایک رات کی اور نکاح خواں کو گرفتار کر لیا ،ملزمان کا سرغنہ ساجد بشیر،محمد نعیم،مقدس بی بی اور اللہ رکھی گرفتار ،ملزمان جعلی نکاح کرواتےاور گھر والوں کو یرغمال بنا کر واردات کر کے فرار ہو جاتے تھے،گرفتار ملزمان کا متعدد وارداتوں کا انکشاف مزید تفتیش جاری،ملزمان سے لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات اور دلہن ڈریس برآمد،ملزمان کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں،اور پبلک ریلیشن شپ کی مددسےگرفتار کیا گیا،جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی او سی یو لاہور کا اولین مشن ہے،ڈی آئی جی(OCU) عمران کشور کی طرف سے ڈی ایس پی رئیس احمد خاں اوران کی ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ،صوبائی دارالحکومت میں قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے سرگرم عمل ہیں،شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کوئی کسر اٹھا رکھی جائے گی، عمران کشور