علاقائی خبریں

جشن یوم آزادی پاکستان کے حوالے دارالامان ٹوبہ روڑ جھنگ کا دورہ

جھنگ(عرفان حیدر ملک سے)مسلم لیگی راہنما اور ایم پی اے بیگم عابدہ بشیر چوہدری نے جشن یوم آزادی پاکستان کے حوالے دارالامان ٹوبہ روڑ جھنگ کا دورہ کیا. اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کاشف نثار، انچارج دارالامان و ڈسٹرکٹ وویمن پروٹیکشن آفیسر مسز ثمرہ رباب، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر گل زیب خان اور صدر آمنہ ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈاکٹر مہر محمد ریاض نول بھی موجود تھے۔ بیگم عابدہ بشیر چوہدری نے دارالامان میں مقیم بے سہارا خواتین کے ساتھ ملکر چشم آزادی کا کیا کاٹا اور مٹھائی تقسیم کی۔ اور انچارج دارالامان مسز ثمرہ رباب کی طرف سے یوم آزادی کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کی بھی تعریف کی بعد ازاں اپنی قائد وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ویثزن پلانٹ فار پاکستان کے حوالے سے دارالامان کی لان میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز بھی کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button