کرائمز

ماچھیوال پولیس مقابلہ ، پولیس کنسٹیبل پر فائرنگ کرنے والا ایکٹو ڈکیت و منشیات فروش ہلاک

وہاڑی(محمداقبال کھچی سے)تھانہ ماچھیوال کے علاقہ میں پولیس مقابلہ/ پولیس کنسٹیبل پر فائرنگ کرنے والا ایکٹو ڈکیت و منشیات فروش ہلاک. ایگل اسکواڈ نے کنسٹیبل افتخار کی مدد سے ایکٹو ڈکیت و منشیات فروش عبدالجبار کو روکنے کی کوشش کی.اس دوران ملزم فرار ہو گیا اور قریبی فصل مکئ میں چھپ کر پولیس پر سیدھی فائرنگ کر دی .ملزم کی سیدھی فائرنگ کے نتیجہ میں کنسٹیبل افتخار زخمی ہو گیا.ڈی پی او وہاڑی محمد عیسیٰ خان خود موقع پر پہنچے اور ضلع بھر کی نفری کو طلب کیا-اس دوران ایس پی انوسٹی گیشن فاروق احمد کمیانہ، ڈی ایس پی سرکل صدر محمد اشرف تبسم اور ضلع بھر کی نفری نے فصل کو کارڈن کر لیا.ایس ایچ او تھانہ ماچھیوال عرفان اشرف، ایس ایچ او تھانہ لڈن رائے ساجد حسین، ایس ایچ او تھانہ دانیوال مزمل خان بطور کوئیک رسپانس موقع پر پہنچے .فائرنگ کے تبادلہ کے دوران ایکٹو ڈکیت و منشیات فروش ہلاک ہو گیا۔ہلاک ہونے والے ملزم نے چار یوم قبل بھی پولیس کی گرفتاری سےںچنے کے لیے پولیس تھانہ ماچھیوال پر فائرنگ کی تھی۔ہلاک ہونے والا ڈکیت و منشیات فروش مختلف مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا۔
ڈی پی او وہاڑی محمد عیسیٰ خان نے زخمی کنسٹیبل کی عیادت کی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button