علاقائی خبریں

معاون خصوصی وزیراعلٰی پنجاب برائے پرائس کنٹرول سلمی بٹ کا دورہ گوجرانوالہ

گوجرانوالہ ( رانا عبدالغفار خاں / آئی این پی ) گراں فروشی کی روک تھام وزیراعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کے خصوصی احکامات پر معاون خصوصی وزیراعلٰی پنجاب برائے پرائس کنٹرول سلمی بٹ کا دورہ گوجرانوالہ، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ و گجرات نوید احمد کے ہمراہ گراں فروشی کی روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ و پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کاروائیوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔معاون خصوصی سلمیٰ بٹ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی مہنگائی کی روک تھام وزیر اعلٰی پنجاب کی اولین ترجیحات میں ہے، عیدالاضحی کے موقع پر کنٹرول قیمتوں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ کی جانب سے کئے گئے اقدامات قابل ستائش ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے عید الفطر کی طرح عیدالاضحی کے موقع پر بھرپور کام کیا اور مجسٹریٹس کو متحرک رکھا جس سے سپلائی چین بہتر رہی اور لوگوں کو اشیائے ضروریہ کنٹرول قیمتوں پر میسر آئیں۔ اجلاس میں آنے سے قبل انہوں نے مختلف علاقوں ک دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا از خود جائزہ لیا اور شہریوں سے فیڈ بیک بھی لیا جو کہ انتہائی حوصلہ افزا رہا۔ انہوں نےروٹی کی مقررہ قیمتوں پر دستیابی کو بھی چیک کیا اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے سخت گرمی کے دوران گرانفروشی کی روک تھام کیلئے کام کرنے والے مجسٹریٹس کو شاباش دی اور کہا یہ خدمت خلق کا ذریعہ ہے اسی جذبے سے آئندہ بھی کام جاری رکھیں۔

ڈپٹی کمشنر نوید احمدنے کہا کہ وہ نہ صرف خود پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی باقاعدگی سے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہیں بلکہ خود فیلڈ وزٹ کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کرتے ہیں اور ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کا سخت محاسبہ کرنے کے ساتھ ساتھ آئندہ کیلئے تنبیہہ بھی جاری کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد و مشن صارفین کے حقوق کا تحفظ اور گراں فروشی کی روک تھام سے عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔
اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ گوجرانوالہ گراں فروشوں کے خلاف کاروائیوں میں پنجاب بھر میں پہلے نمبر پر موجود ہے۔ گوجرانوالہ و وزیرآباد میں یکم مئی سے اب تک پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے 16 لاکھ سے زائد چھاپہ مار کاروائیاں کی گئیں، ان کاروائیوں کے نتیجے میں 3 ہزار 4 سو 63 خلاف ورزیوں پر 1 کروڑ 16 لاکھ 72 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ 4 ہزار 6 سو 43 کاروباری مراکز کو سیل، 8 سو 27 افراد کو حوالہ پولیس اور 2 افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button