کرائمز

جہلم میں سوشل میڈیا کیلئے ویڈیو بنانے پر بھائیوں کے ہاتھوں بہن قتل

جہلم (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )جہلم میں 20 سالہ لڑکی کو بھائیوں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا،پولیس کے مطابق جہلم کے علاقے ڈھوک کوریاں میں 20 سالہ لڑکی کو بھائیوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیو بنانے پر قتل کیا،پولیس کا کہنا ہے کہ اہل خانہ نے قتل کو چھپانے کیلئے واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تمام ثبوت حاصل کرلیے اور اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مقتولہ کے دونوں بھائی اور چچا کو گرفتار کرلیا،پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو جہلم منتقل کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button