کرائمز

شہر اور گردونواح کے علاقوں میں بھکاریوں کی بھر مار

شجاع آباد(اظہر تاج قریشی )گداگری ایکٹ کی منظوری کے باوجود شجاع آباد شہر اور گردونواح کے علاقوں میں بھکاریوں کی بھر مار مقامی پولیس اور تحصيل انتظامیہ بھکاریوں کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور حکومت پنجاب نے گداگری ایکٹ قانون کو پاس کرکے اس پر سختی سے عمل درآمد کروانے کے احکامات جاری کیے اس گداگری ایکٹ کے تحت کوئی بھی انسان وہ چاہے بڑا ہو یا چھوٹا ہو بھیک نہیں مانگ سکتا چاہئیے وہ ذاتی ہو یا کسی فلاحی کام کے لیے ہو بھیک مانگنے والے پر فورا ًایف آئی آر دی جائے گی اور گرفتار کیا جائے گا لیکن شجاع آباد شہر اور گردونواح کے علاقوں میں بھکاری اور بھکارنیں گلی محلوں میں بھیک مانگتی پھر رہی ہیں لیکن ان کے خلاف مقامی پولیس اور تحصيل انتظامیہ کاروائی کرنے سے گریزاں ہیں اور ابھی تک ان بھکاریوں کے خلاف کوئی قانونی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی__

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button