علاقائی خبریں
اولیاء کرام کی دھرتی”کشمیر بنے گا پاکستان” کے نعروں سے گونج اٹھی
شجاع آباد(نامہ نگار) اولیاء کرام کی دھرتی”کشمیر بنے گا پاکستان” کے نعروں سے گونج اٹھی سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے حسب روایت کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور محبت کا لازوال مظاہرہ کیا گیا ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز قمر رشید کی قیادت میں کشمیر ڈے کے سلسلے میں شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیاتفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس افسران کی جانب سے پولیس لائن کچہری روڈ سے کچہری چوک تک ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء کا ہاتھوں کی زنجیر بنا کر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا گیا آزادی کشمیر کے لیے جانوں کا نذرانہ دینے والے شھداء کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی ریلی کے دوران پاکستانی پرچم کے ساتھ کشمیری جھنڈا لہرا کر "دو جسم اک جان” کا خوبصورت پیغام بھی دیا گیا