کرائمز
لاہور میں رواں سال جیب تراشی کی13ہزار 114وارداتیں رپورٹ
لاہور(نامہ نگار ) صوبائی دارالحکومت لاہور میں رواں سال کے دوران جیب تراشی کی13ہزار 114وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔پولیس ریکارڈ کے مطابق جیب تراشی کی وارداتوں میں سٹی ڈویژن 3176مقدمات کے ساتھ سر فہرست ہے ،ماڈل ٹائون ڈویژن 2840وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، صدر ڈویژن کاجیب تراشی کی2396وارداتوں کے ساتھ تیسرا نمبررہا،اقبال ٹائون ڈویژن میں 1886، سول لائنز ڈویژن میں 1696مقدمات درج ہوئے،کینٹ ڈویژن میں جیب تراشی کی 1120وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔