علاقائی خبریں

سانگلہ ہل/خود ساختہ حکومت کسی اور کے سہاروں پر کھڑی ہے:ارشد ساہی

سانگلہ ہل (آئی این پی/محمد نواز ) پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے چوہدری ارشد ساہی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت مینڈیٹ چرا کر ملک کی 25 کروڑ عوام پر مسلط کی گئی ہے اور یہ خود ساختہ اور کسی اور کے سہاروں پر کھڑی ہے اس کا اپنا کوئی وجود نہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی الیکٹرانک میڈیا آفس میں صحافیوں کے ساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر آصف علی آسی۔ میاں طارق۔ ڈاکٹر نصیر احمد کاہلوں بھی موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان واحد لیڈر ہے جو پاکستان سمیت پوری دنیا میں مقبول ترین ہے اگر ہماری جماعت کا الیکشن چوری نہ ہوتا تو پھر ان کو اپنی اوقات کا معلوم ہو جانا تھا بلکہ ان کو معلوم ہے کہ وہ آج بھی اڈیالہ جیل میں بیٹھ کر ان سے بھاری ہے پاکستان تحریک انصاف میں آج بھی عمران خان کا حکم چلتا ہے اور ان کو جھوٹے کیس میں جیل میں قید کر رکھا ہے ان کو معلوم ہونا چاہیے کہ وہ جیل میں رہتے ہوئے بھی ان سب سے زیادہ مقبول لیڈر ہے وہ آج بھی پاکستان کے لیے کھڑا ہے نہ جھکا ہے اور نہ بکا ہے چوہدری ارشد ساہی نے مزید کہا ہے کہ آئے روز پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے ہمارا کوئی بھی آدمی تحریک انصاف کو چھوڑ کر نہیں گیا اور نہ ہی جائے گا انہوں نے مزید کہا ہے کہ مجھ کو وفاداری تبدیل کرنے اور اربوں روپے کی پیشکش ہوئی تھی مگر میں نے ایسی آفر کو رد کر دیا تھا اور کہا تھا کہ میرا جینا مرنا عمران خان کے ساتھ ہے اور میں اپنے اور 25 کروڑ عوام سمیت پوری دنیا کے لیڈر عمران خان کے ساتھ غداری کا کبھی سوچ بھی نہیں سکتا آخری دم تک عمران خان کا ساتھ دوں گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button