کرائمز

چونیاں : پائپ فیکٹری فائرنگ ملزم سے رائفل،پسٹل مگزین اور گولیاں برآمد

قصور /چونیاں (مہر محمد نوید )پولیس تھانہ سٹی چونیاں کی SHO محمدارشادکی سربراہی میں جرائم پیشہ افراد کےخلاف کاروائیاں جاری.تفصیلات کے مطابق دوران گشت ایک شخص کے قبضہ سے پتنگیں اور ڈور پکڑلی جبکہ چھانگامانگا روڈ پرپائپ فیکٹری بالمقابل کچہری پر فائرنگ کرکے خوف ہراس پھلانے والے شخص سے ناجائزاسلحہ پکڑ کرحوالات بندکردیا.ایس ایچ او تھانہ سٹی چونیاں محمدارشاد نے گفتگوکرتےہوئےبتایاکہ دوران گشت چھانگامانگا روڈنزد پائپ فیکٹری بالمقابل کچہری سے فائرنگ کرنے والے شخص سے رائفل،پسٹل مگزین اور گولیاں برآمد کرلی۔جبکہ ایک اور شخص کے قبضہ سے50عدد پتنگیں اور 10عددخطرنک جان لیوا ڈور کی گوٹیں بھی موقع پر برآمد کرلی.مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کوکسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائےگی۔پگڑے گئےملزمان کےخلاف تھانہ سٹی چونیاں میں مقدمات رجسٹرڈ کرکے ملزمان سے مزید تفتیش کا آغاز کردیاگیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button