مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کرتے ہیں چوہدری مقصود احمد
جھنگ(عرفان حیدر ملک سے) مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کرتے ہیں، پاکستانی عوام کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی بھر پور حمایت جاری رکھیں گے، بھارت فوری طور پر کشمیری عوام پر ظلم و ستم بند کر کے اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق رائے شماری کرائے، ان خیالات کا اظہار پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ویلفیٸر ایسوسی ایشن جھنگ کے صدر چوہدری مقصود احمد نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایک نجی سکول میں منعقدہ تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام آپنی آزادی کے لئے جدوجہد کررہے ہیں، آزادی کشمیر کے لئے دی گئی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، اب وہ وقت دور نہیں جب کشمیر میں آزادی کی صبح طلوع ہوگی، اور کشمیر سے ظلم و ستم کے سیاہ دور کا خاتمہ ہوگا، انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم تحریک آزادی میں کشمیری عوام کے ساتھ ہے اور ان کی اخلاقی، قانونی، سفارتی اور سیاسی سطح پر بھر پور حمایت رکھے گی، پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ قدم سے قدم اور کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ھے، چوہدری مقصود احمد نے کہا کہ کشمیری پاکستان کی سالمیت کی جنگ لڑ رہے ہیں، کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ھے، ( فرمان قائد ہے) کہ کشمیر ہماری شہ رگ ھے، کشمیر کی محبت ہماری رگوں میں خون کی طرح دوڑتی ہے انہوں نے کہا کہ بھارت نہتے کشمیریوں پر ظلم و جبر فوری طور پر بند کرے، ہم اپنے خون کے آخری قطرے تک کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے.