3100 گرام چرس،631 گرام آئس و ہیروئن، 270 بوتلیں شراب و بیئر برآمد
لاہور (عثمان چیمہ )ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کا ماہ جنوری کی کارکردگی کا جائزہ،ڈولفن و پی آریو نے ایمر جنسی 15 کی 3962 کالز پر شہریوں کو ریسیکو کیا.ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر 15 کی کال پر ریسپانس ٹائم چیک کیا گیا.ڈولفن و پی آریو کا 15 کی کال پر ریسپانس ٹائم اوسطا 5 سے 7 منٹ ریکارڈ رہا .ڈولفن نے219اشتہاریوں سمیت 811 عادی مجرمان، 114 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا.دوران پٹرولنگ21 سٹریٹ کریمنلز و سنگین جرائم میں ملوث 153 ملزمان گرفتار.ڈولفن سکواڈ نے جنوری میں 51 خطرناک ڈکیت گینگز, 616 دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کیا۔ناجائز اسلحہ کیخلاف مہم کے دوران 93پسٹلز، 19 رائفلز برآمد کیں۔ہوائی فائرنگ، آتشبازی کرنیوالے 30 ملزمان گرفتار کئے گئے،پتنگ بازی میں ملوث 22 ملزمان گرفتار، مقدمات درج کروائے گئے. منشیات فروشوں سے 3100 گرام چرس،631 گرام آئس و ہیروئن، 270 بوتلیں شراب و بیئر برآمد، 15 کی کالز پر ریسپانس کرتے ہوئے 19 نوسر بازوں، چوروں سے 32 موبائلز اور نقدی برآمد.سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران 657725 وہیکلز، موٹر سائیکلز 1071232 اشخاص کو چیک کیا گیا.ڈولفن سکواڈ نے ماہ جنوری میں 12 چوری شدہ گاڑیاں، موٹر سائیکلز برآمد کیں، ڈولفن سکواڈ نے ماہ جنوری میں 9 فیک نمبر پلیٹ موٹر سائیکلز، وہیکلز کے خلاف بھی کارروائی کی۔ڈولفن و پی آریو نے ون ویلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن میں 112ون ویلرز گرفتار کیے،سہہ فریقی سیریز , چیمپئن ٹرافی میں کھلاڑیوں, شائقین کو بھرپور سکیورٹی فراہم کریں گے۔ ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد