کرائمز

اوکاڑہ :خطرناک.ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کی زد میں آکر ہلاک

اوکاڑہ (عبدالوحید انصاری) اوکاڑہ میں ایک اور مبینہ پولیس مقابلہ ایک خطرناک.ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کی زد میں آکر ہلاک ہوا .مرنے والا ڈاکو ایک واردات میں خاتون سے زیادتی بھی کر چکا تھا پولیس زرائع. پولیس ترجمان کے مطابق چورستہ میاں خاں کے نواح کندووال میں پولیس اور ڈاکوؤں کا آمنا سامنا ہو گیا تین ڈاکو ایک شہری سے بھکو شاہ دیپالپور روڈ کے نزدیک موٹر سائیکل اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے واردات کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او محمد اشرف نے نفری کے ہمراہ ڈاکوؤں کا تعاقب کیا کندووال کے نزدیک ڈاکووں اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ہو گیا فائرنگ کے نتیجہ میں ایک خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ابتدائی تفتیش میں ہلاک ڈاکو کی شناخت حسن عرف حسنی کے نام سے ہوئی حسن عرف حسنی ڈکیتی ، راہزنی اور ریپ جیسے 18 سنگین جرائم میں ملوث نکلا ہلاک ڈاکو ڈکیتی کی ورادات کے دوران ایک خاتون کیساتھ زیادتی بھی کر چکا تھا دو ڈاکو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ڈاکو کے قبضہ سے چھینی گئی موٹر سائیکل، نقدی اور اسلحہ برآمد فرار ڈاکوؤں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جرائم پیشہ عناصر علاقہ کو آسان ہدف نہ سمجھیں انہیں کیفر کردار تک پہنچانے میں اوکاڑہ پولیس کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی. یاد رہے 2 یوم قبل بھی ایک پولیس مقابلے میں موسٹ وانٹڈ ڈاکو بھی ہلاک ہو گیا تھا. جس کی حکومت پنجاب نے ہیڈ منہ مقرر کر رکھی تھی#

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button