کہوٹہ کی حدود سے منشیات فروش گرفتار , 1150 گرام چرس برآمد
کہوٹہ (عاطف حسین )تھانہ کہوٹہ کی حدود سے منشیات فروش گرفتار , 1150 گرام چرس برآمد مقدمہ درج ، تفصیلات کے مطابق SDPO تھانہ کہوٹہ مرزا طاہر سکندر کی خصوصی ہدایات پر SHO تھانہ کہوٹہ سید ذکاء گیلانی کی سربراہی میں کہوٹہ تھانہ کی حدود میں سرچ آپریشن جاری , سرچ آپریشن کے دوران تھانہ کہوٹہ کے نواحی گاؤں کروٹ تحصیل کہوٹہ کے رہائشی محمد حفیظ سے 1150 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ,SHO سید ذکاء گیلانی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ منشیات فروش کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں یہ ہماری نسلوں کو تباہ کر رہے ہیں ان کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری رہیں گی عوام نے بھی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں پر SHO اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ کہوٹہ پولیس جرائم کے خاتمے خصوصآ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے گی ۔۔!!