مسافروں سے اوور چارجنگ کے خلاف سخت کارروائی جاری
شجاع آباد (اظہرتاج قریشی)چیف ٹریفک آفیسر سی ٹی او سردار موارہن خان کی ہدایت پر عیدالاضحی کے موقع پر پبلک سروس گاڑیوں (PSV) میں اوور لوڈنگ اور مسافروں سے اوور چارجنگ کے خلاف سخت کارروائی جاری۔سی ٹی او ملتان کی ہدایات کے مطابق تمام سرکل آفیسرز، ڈی ایس پیز اور سیکٹر انچارجز کی جانب سے پبلک سروس گاڑیوں میں اوور لوڈنگ اور اوور چارجنگ کرنے والے 100 سے زائد ڈرائیوران کے خلاف کاروائی اس کے علاوہ لاری اڈہ جات، بس و ویگن اسٹینڈز پر انتظامیہ اور ڈرائیوران کو روڈ سیفٹی بارے آگاہی لیکچر دینے کے ساتھ ساتھ ان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کرایوں کی فہرست گاڑی پر نمایاں جگہوں پر چسپاں کریں۔ ٹریفک حکام کو پبلک سروس گاڑیوں اور ڈرائیوروں کے ڈرائیونگ لائسنس کو بھی چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں، اوور لوڈنگ اور اوور چارجنگ کے خلاف سٹی ٹریفک پولیس کی خصوصی ٹیموں کی جانب سے بھرپور کریک ڈاؤن بھی جاری ہے۔