کرائمز

لاپتہ ہونے والے چار سالہ بچے کی لاش جوہڑ سے برآمد

کامونکی(عبدالجبارانصاری سے) ایک روز قبل لاپتہ ہونے والے چار سالہ بچے کی لاش جوہڑ سے مل گئی پولیس نے کارروائی شروع کردی ۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ صدر کامونکے کے علاقہ قلعہ جھنڈا کے ملک آصف کا بیٹا چار سالہ عثمان ایک روز قبل شام کے وقت اچانک لاپتہ ہوگیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ صدر میں اغوا کی دفعہ کے ساتھ درج کرلیا گیا بعد ازاں بچے کی لاش ان کے گھر کے قریب ہی واقع جوہڑ سے مل گئی جو کہ پولیس نے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کرکے کارروائی شروع کردی ہے ڈی ایس پی اویس گجر کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button