کرائمز

گوجر خان ،موٹر سائیکل سوار تین ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ

. گوجرخان (کرائمز پوائنٹ / چوہدری مجاہد سے )گوجرخان کے علاقہ میں موٹر سائیکل سوار تین ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، ملزمان کی فائرنگ سے انکا اپنا ایک ساتھی ڈکیت زخمی، ایک ڈکیت موقعہ سے گرفتار، ملزمان کا تیسرا ساتھی فرار، زخمی ڈاکو کو ہسپتال منتقل کیا گیا جو کہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا، پولیس کو 15 کال پر ڈکیتی کی اطلاع موصول ہوئی، پولیس نے فوری رسپانڈ کرتے ہوۓ ملزمان کا تعاقب کیا توملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی، ملزمان سے دوران ڈکیتی شہری سے چھینی گئی رقم چھ لاکھ روپے اور آئی فون برآمد، ملزمان کے زیر استعمال اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا،ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے، فرار ڈاکو کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچنگ کا عمل جاری ہے، جسے جلدازجلد گرفتار کیا جائے گا، ایس پی صدر۔۔سی پی او سید خالد ہمدانی کی گوجرخان پولیس کو بہادری سے خطرناک ڈاکوں سے فائرنگ کا مقابلہ کرنے اور ایک ڈاکو کو گرفتار کرنے پر شاباش

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button