پنجاب بھرمیں1330ٹریفک حادثات میں10افراد جاں بحق1518زخمی
لاہور( کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں1330ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں642افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔876معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (74فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں838ڈرائیوز،57کم عمرڈرائیور، 488مسافراور202پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ268ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت316متاثرین کے ساتھ پہلے ،گوجرانوالہ 87حادثات میں89متاثرین کے ساتھ دوسر ے،فیصل آباد80حادثات میں93متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1528متاثرین میں1247مرد اور281خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں236افراد کی اوسط عمر18سال سے کم850افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ442زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں1286موٹرسائیکلز،71آٹورکشے،160کاریں،34وین،15مسافر بسیں،23ٹرک اور107دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔