پاکپتن پولیس کے 8 ہیڈ کانسٹیبلان کی اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی
پاکپتن(محمد آصف جوئیہ)پاکپتن پولیس کے 8 ہیڈ کانسٹیبلان کی اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی، ڈی پی او پاکپتن جاوید چدھڑ نے پرموٹ ہونے والے اہلکاروں کو پروموشن بیجز لگائے اور مبارکباد دی.آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات پر پاکپتن پولیس کے 8 ہیڈ کانسٹیبلان کو اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی دے دی گئی.پرموٹ ہونے والے اہلکاروں میں فخر نواز، شاہد رسول، عرفان زبیر، رشید احمد، محمد اشفاق، احمد سعید، محمد فاروق اور محمد احمد شامل ہیں.ڈی پی او پاکپتن جاوید چدھڑ نے پرموٹ ہونے والے اہلکاروں کو پروموشن بیجز لگائے اور مبارکباد دیڈی پی او پاکپتن کا کہنا تھا کہ پرموشن پر صرف رینک نہیں بڑھتا بلکہ ذمہ داریاں بھی بڑھ جاتی ہیں ہیڈ کانسٹیبل سے اے ایس آئی ہونے پر آپ کی ذمہ داریاں بھی بڑھ گئ ہیں خلق خدا کے جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائیں بطور پولیس آفیسر اپنے کردار اور طرز عمل کو اس طرح بنائیں کہ اگر کسی شریف شہری کی نظر آپ پر پڑے تو اس میں احساس تحفظ پیدا ہو اور اگر کوئی مجرم دیکھے تو خوف کھائے.اپنی ذمہ داریوں اور فرائض منصبی کو احسن طریقے سے سر انجام دیں اور محکمہ پولیس کے لیے نیک نامی کا باعث بنیں