کرائمز

سکرنڈ :سباش اوڈ کی گمشدگی معاملہ ، احتجاجی مارچ

سکرنڈ ( راج کماراوڈ)سکرنڈ کے قریب کھڈر تھانے کی حدود میں آٹھویں کلاس کے شاگرد سباش اوڈ کی ایک ماہ سے گمشدگی پر پولیس کی عدم توجہی پر سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی قیادت میں کھڈر سے ڈی ایس پی سکرنڈ کے آفس تک پیدل مارچ اور دھرنا دیا گیا دھرنے میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت سول سوسائٹی کے لوگوں کا سیکڑوں کی تعداد میں شرکت اس موقع پر ایس یوپی کے ایوب کہوسو فلک شیر اوڈ جی ڈبلیو سی کے دوالفقار خاصخیلی جی یو آء کے عبدالقیوم چنا مسلم لیگ ن کے امجد خانزادہ ایکشن الائیمش کے آفتاب چانڈیو انسانی حقوق کےحاجی رفیق خانزادوایس ٹی پی کے حسین بخش کیریو سلیم مگسی و دیگرون نے دھرنے مین خطاب کرتے ھوۓ کہا کہ ہمیں افسوس ہوتا ہے انتظامیہ پر کہ ایک بچہ اپنے گھر سے نکلتا ہے اور راستے میں گم ہو جاتا ہے اور پولیس انتظامیہ صرف بےبسی کا مظاہرہ کرتی ہے اور کچھ نہیں ہمیں سندھ حکومت بتائے کہ آخر ان ماؤں کا کیا قصور ہے جن کے لگتے جگر گم کر دیے جاتے ہیں ہم سندھ حکومت اور اعلی انتظامیہ اپیل کرتے ہیں کہ سباش اوڈ تلاش کر کے ماں کے حوالے کیا جائے اگر عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا تو حکمرانوں کا گھر سے نکلنا دشوار بن جائے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button