علاقائی خبریں
’’اصلاح معاشرہ میں درگاہوں کا کردار‘‘ کے موضوع پر سیمینار
سکرنڈ (راج کمار اوڈ) درگاھ پیر ذاکری کے سجادہ نشین سید محمد منیر شاہ کی میزبانی میں ’’اصلاح معاشرہ میں درگاہوں کا کردار‘‘ کے موضوع پر سیمینار منعقد ہوا جس میں ملک کی مختلف درگاہوں کے قائدین نے شرکت کی۔ درگاہ مٹیاری شریف کے غلام مجددی سرہندی، درگاہ سچل سرمست کے پیر خواجہ عبدالحق، درگاہ پیر گاؤں کے سید سعد اللہ شاہ راشدی، منہاج القرآن سندھ کے صدر مظہر محمود، ویگر شامل تہے سیمینار کو پروفیسر حسین معین الدین قادری نے سیمینار سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم دین کی پیروی کریں تو معاشرے کی اصلاح ہو سکتی ہے۔ ایڈ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ درگاہوں سے لاکھوں لوگ جڑے ہوئے ہیں، اس لیے گڈی نشین کوشش کریں تو تبدیلی آسکتی ہے۔