کرائمز

3 گٹکا فروش ملزمان اور 4 منشیات فروش ملزمان سمیت 7 ملزمان گرفتار

کراچی (نمائندہ کرائمز پوائنٹ )3 گٹکا فروش ملزمان اور 4 منشیات فروش ملزمان سمیت 7 ملزمان گرفتار، مقدمات درج-1535 گرام چرس، 85 بیگز دیسی شراب اور 160 پیکٹ گٹکا ماوا برآمدآئی جی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق دہاریجو کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر ٹھٹہ پولیس کا منشیات، جرائم پیشہ عناصر، عادی مجرمان، گٹکا، مین پڑی روپوش و اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ایس ایس پی ٹھٹہ کے احکامات پر (دہابیجی، گاڑہو، کیٹی بندر، گھارو، جھرک پولیس) نے مختلف مقامات پر کامیاب کارروائیاں کرکے 4 منشیات فروش ملزمان پرویز چانڈیو کو 1015 گرام چرس، ھاشم عرف غلام نبی مورجھریو کو 520 گرام چرس، بلاول میربحر کو 50 بیگز شراب، مبارک کھوسو کو 35 بیگز دیسی شراب اور فیاض علی عرف بھایا بروہی، سمیر بہاری کو 100 پیکٹ گٹکا ماوا، ماجد رند کو 60 پیکٹ گٹکا ماؤس سمیت گرفتار کرکے متعلقہ تھانوں پر گٹکا ائیکٹ، منشیات آرڈیننس اور نارکوٹکس ائیکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کردیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button