اوکاڑہ :گرفتاری کے ڈر سے ڈاکو نہر لوئی باری دوآب میں کود گئے
اوکاڑہ(عبدالوحید انصاری )اوکاڑہ پولیس کے اجانے پر گرفتاری سے بچنے کے لئے دو ڈاکووں نے نہر لوئر باری دواب میں چھلانگ لگا دی۔ ایک ڈاکو کو بچا لیا گیا دوسرا ڈوب گیا۔ ریسکیو نے اپریشن شروع کردیا انھیرا چھا جانے پر ریسکیو اپریشن روک دیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ دو ڈاکو سکندر روڈ اوکاڑہ پر نہر لوئر باری دواب کے کنارے بیٹھے ہوے تھے کہ ادھر اچانک پولیس کی گشت کرتی ٹیم اگئی پولیس کو دیکھتے ہوے گرفتاری سے بچنے کے لئے مبینہ ڈاکووں نے نہر لوئر باری دواب میں چھلانگیں لگادیں۔ پولیس کی موجودگی میں وہاں موجودچند لوگوں نے ڈاکووں کو بچانے کے لئےنہر میں چھلانگیی لگا دیں اور ایک ڈاکو کو باہر نکال لیا کہ اسی اثناء میں ریسکیو کی ٹیمیں اگئیں جنہوں نے ڈوبنے والے ڈاکو کو نہر سے نکالنے کے اپریشن شروع کر دیا۔ اندھیرا چھا جانے کے باعث ریسکیو اپریشن روک دیا گیا۔ پولیس زرائع کے مطابق نہر میں چھلانگ لگانے والے دونوں کریمنل ریکارڈ یافتہ نکلے، نہر سے محفوظ باہر نکالے جانے والے کی شناخت ندیم عباس ولد لیاقت علی قوم پروکا سے ہوئی جو واں گاہرکی گوگیرہ کا رہائشی ہے،جب کہ ڈوب جانے والے ڈاکو کی شناخت ندیم سکنہ لاھور سے ہوئی ہے جو ضلع لاہور کے مختلف تھانوں میں سنگین جرائم میں ملوث نکلا- ندیم عباس راہزنی ، ڈکیتی اور چوری جیسے 53 سنگین جرائم کے مقدمات میں ملوث پایا گیا، ندیم لاہور کے تھانوں اقبال ٹاؤن ، گارڈن ٹاؤن ، اچھرہ ، کوٹ لکھپت ، گرین ٹاؤن اور ماڈل ٹاؤن کے مختلف مقدمات میں ملوث رہا ،دوسرا ساتھی فہیم تھانہ صدر اوکاڑہ کے نقب زنی جیسے جرائم میں پایا گیا ، پولیس نے تفشیش شروع کر دی ہے#