کرائمز

عارف والا:3 منشیات فروش گرفتار بھاری مقدار میں منشیات برآمد

عارف والا(ملک ندیم اختر ) پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری 3 منشیات فروش گرفتار بھاری مقدار میں منشیات برآمد مقدمات درج ڈی پی او پاکپتن جاوید اقبال چدڑ کی قیادت میں ڈی ایس پی عارف والا ملک طارق جاوید کی زیر نگرانی عارف والا پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے تھانہ تھانہ احمد یار پولیس نے منشیات فروش ذاکر عرف ذاکری کو گرفتار کر کے 1600 گرام منشیات برامد کر لی دوسری کاروائی میں تھانہ سٹی عارف والا پولیس نے منشیات فروش عدیل کو گرفتار کر کے 1250 گرام چرس برامد کر کے مقدمہ درج کر لیا تیسری کاروائی میں تھانہ سٹی پولیس نیک کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد حسن کو گرفتار کر کے 1120 گرام ہیروئن برامد کر کے تینوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ڈی پی او پاکپتن جاوید اقبال چدڑ کا کہنا ہے کہ معاشرے سے منشیات جیسے ناسور کے مکمل خاتمے تک منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا پاکپتن پولیس نوجوان نسل کو منشیات جیسے زہر قاتل سے بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے عوام الناس کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے اردگرد منشیات فروشی میں ملوث عناصر کی نشاندہی کریں تاکہ انکے خلاف بروقت کاروائی کی جاسکے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button