کرائمز
سرگودھا ،نوجوان نے گھریلو جھگڑا میں فائرنگ کر کے اپنے باپ،ماں اور بیوی کو قتل کر دیا
سرگودھا(آئی این پی)نوجوان نے گھریلو جھگڑا میں فائرنگ کر کے اپنے باپ،ماں اور بیوی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا پولیس نے تینوں مقتولین کی نعشیں پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیں اور جائے واردات سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے زرائع کے مطابق سرگودھا لالہ موسی ریلوے لائن کے اسٹیشن منڈی کے قصبہ بھاگٹ کے علاقہ سعداللہ پور میں بدبخت نوجوان احسان اللہ نے گھریلو جھگڑا میں فائرنگ کر کے اپنے 75 سالہ باپ محمد حسین،70 سالہ ماں رسول بی بی اور 35 سالہ بیوی ماریہ بی بی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا پولیس تھانہ بھاگٹ نے تینوں مقتولین کی نعشیں پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیں اور جائے واردات سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف ہے