کرائمز

لاہور/رائےونڈ :خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار ،لاکھوں روپے نقدی برآمد

لاہور /رائیونڈ (عثمان چیمہ سے )رائے ونڈ بائی پاس پولیس چوکی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا ،ملزمان محمد احمد ،محمد علیم سے لاکھوں روپے نقدی ،موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئی ہیں ،چوکی انچارج محمد افضال کے مطابق ملزمان محمد احمد اور محمد علیم نے رائے ونڈ شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں لوگوں سے لاکھوں روپے نقدی ،موٹر سائیکلیں چھینی تھیں ،جدید ٹیکنالوجی کی مدد دے بائی پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے مذکوہ ملزمان علاقے میں خوف کی علامت سمجھے جاتے تھے ملزمان رائے ونڈ کے علاقہ رحمان پورہ کے رہائشی ہیں جنہوں نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے چوکی انچارج محمد افضال کے مطابق ملزمان سے ناجائز اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کرلی گئیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button