علاقائی خبریں

عبدالحلیم خان 04 براونز میڈل حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

چوک سرور شہید( مرزا شہزاد بیگ سے) چوک سرور شہید کے نوجوان محمد عبدالحلیم خان کا تاریخ ساز ریکارڈ آل پاکستان نیشنل تیکوانڈو چیمپئن شپ میں ایک دن میں 04 براونز میڈل حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے
تفصیلات کے مطابق
گذشتہ روز 17 under نیشنل تیکوانڈو چمپین شپ فیصل آباد یونیورسٹی میں منعقد ہوئی جس میں پنجاب، سندھ،بلوچستان،خیبر پختون خواہ، گلگت بلتستان،پاک آرمی، ریلوے،واپڈا اور دیگر ڈیپارٹمنٹس نے حصہ لیا۔
اس ایونٹ میں عبدالحلیم خان نے اپنے انسٹرکٹر کاشف عباس کے ہمراہ چیف کوچ ماسٹر ظہور حسین کی زیر نگرانی شرکت کی اور تحصیل چوکسرور شہید کی تاریخ میں پہلی مرتبہ Fight,individual poomsae,pair poomsae اورCreative poomsae چار میڈل اپنے نام کئے ۔ عبدالحلیم خان نے اس سے پہلے آل پنجاب ٹرائل میں اپنے انسٹرکٹر کاشف عباس کے ہمراہ پورے پنجاب کو شکست دے کر ہر ایونٹ میں نیشنل مقابلوں کیلئے اپنی جگہ بنائی۔ اتنے بڑےایونٹ میں چار میڈل حاصل کرنا نہ صرف چوک سرور شہید بلکہ صوبہ پنجاب کیلئے بھی اعزازکی بات ہے . نیشنل تیکوانڈو چمپین شپ پاکستان تیکوانڈو فیڈریشن کے زیر نگرانی منعقدہوئی جس کی میزبانی پنجاب تیکوانڈو ایسوسی ایشن کے حصہ میں آئی جسکو پنجاب تیکوانڈو کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر اظہار الحق اور انکی ٹیم نے بہترین انداز میں منعقد کیا۔نیشنل ایونٹ میں اس بڑی کامیابی حاصل کرنے پر اپنے شہر کے ہونہار کھلاڑی عبدالحلیم خان کا پرائم فالکن تیکوانڈو اکیڈمی اور شہریوں کی جانب سے بھر پور استقبال کیا گیا اس موقع پر چیف کوچ و کلب انسٹرکٹر نے پروفیسر نوید انجم صاحب صدر پرائم فالکن تائیکونڈو اکیڈمی ، ڈاکٹر نصرت رحمان صدر وویمن ونگ اور چوہدری شہزاد صاحب فنانس سکریٹری،مرزا شہزاد بیگ پریس سیکرٹری کا شکریہ ادا کیاجنہوں نےکھلاڑیوں اور اکیڈمی کو اپنے طور پر بہت سپورٹ کیا۔اس ۔ موقع پر چیف کوچ ماسٹر ظہور حسین نے کہا کہ مجھے نہایت افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ے کہ کہ ابھی تک سرکاری طور پر تحصیل انتظامیہ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں ،سول سوسائٹی کے مقتدر حلقوں کی طرف سے اس ہونہار کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کیلیے نہ ہی کسی قسم کا استقبال اور نہ ہی کسی قسم کا کوئی تعاون اور نہ ہی کسی تقریب کے ذریعے انعام سے نوازنے کا اعلان کیا گیا ہے جوکہ نہ صرف نوجوان کھلاڑیوں کے لیے باعث تشویش ہے بلکہ ملک وقوم کے ان شاہینوں کے لیے دل آزاری کا سبب بن سکتا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button