نوشہرہ جدید پولیس با اثر ملزمان سے مل گئی مسلح افراد کا دھاوا
ڈیرہ نواب صاحب (اکبر خان سے ) تھانہ نوشہرہ جدید پولیس با اثر ملزمان سے مل گئی مسلح افراد کا دھاوا جام محمد اکرم اور اس کے بیٹوں باسط اور شاکر نے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سکنہ موضع واہی موچیاں بستی صابو والی کی رہائشی خاتون بشیراں بی بی زوجہ عبدالحکیم کے گھر گھس کر بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے جام اکرم نے بشیراں بی بی کی نوجوان 14 سالہ بیٹی روبینہ بی بی کو آنکھ پر اینٹ مار دی جس سے اس کی حالت غیر ہونے پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا اینٹ لگنے سے بے ہوش ہو گئی تھی نوشہرہ جدید پولیس ملزمان سے چمک کے عوض مل گئی رات کی تاریکی میں شور و غل کی آوازوں سے اہل علاقہ خوف و ہراس کا شکار ہو گئے ملزمان جام محمد اکرم اور اس کے غنڈے بیٹوں سے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہو گئی 15 کی کال پر پولیس تھانہ نوشہرہ جدید روایتی طور پر لیٹ پہنچی جس پر بشیراں بی بی نے مزید صحافیوں کو بتایا کہ جام محمد اکرم اور اس کے بیٹے باسط اور شاکر نے ہمارا جینا دوپھر کر دیا ہے میرے گھر میں داخل ہو کر جام محمد اکرم اور اس کے بیٹوں نے ڈنڈوں سوٹوں سے میرے معصوم بچوں کو مارا ہے غلیظ گالیاں دی ہیں اور دھمکی دی ہے کہ اگر تم نے کوئی بھی قانونی کاروائی کی تو تمہیں جان سے مار دیں گے اور تیری نوجوان بیٹی روبینہ کو اغواء کرا دونگا میری وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ سی سی ڈی پنجاب کے انچارج سہیل احمد چھٹہ آر پی او بہاولپور ڈی پی او بہاولپور اور ایس ڈی پی او احمد پور شرقیہ سے جان و مال کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے.